راولپنڈی(اے این این ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبرودہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کے عزم کو دبانہیں سکتیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبر و دہشت گردی اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری شہریوں کو ہدف بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گولیاں نہتے کشمیر میں بہادر آزادی کے متوالوں کے عزم کو دبانہیں سکتیں، بھارتی فوج کو پیشہ وارانہ جنگی اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چا ہیے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی مقبوضہ فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کا غیر اخلاقی اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔