عجیب مذاق بن گیا ،جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم، آرمی چیف اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے،کچھ تو ایسے ہیں جو پاکستان کو بھی گالیاں دیتے ہیں،عدالت نے عدلیہ مخالف تقریر کیس میں خواتین لیگی رہنماؤں کو بڑا سرپرائز دیدیا

17  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کیس میں خواتین لیگی رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی‘ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ نوازشریف کی پیشی میں یکجہتی کریں لیکن گالیاں نہ دیں، یہ پہلا کیس ہے جس میں پولیس نے سائنٹیفک طریقے سے الزام ثابت کیا ،عجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم، آرمی چیف اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے۔

کچھ تو ایسے ہیں جو پاکستان کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں مسلم لیگ(ن)کی خواتین کارکنوں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی اور لیگی کونسلر ثمینہ شعیب اور نورین گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں۔ ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد ان کی ضمانت منظور کرلی۔ خواتین کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی فیصلے کے وقت سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی کی تھی۔اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے عجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم، آرمی چیف اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے، کچھ تو ایسے ہیں جو پاکستان کو بھی گالیاں دیتے ہیں، ملک کے لئے کرتے کچھ نہیں گالیاں دینے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے خواتین سے کہا کہ آپ کیوں سپریم کورٹ سے متعلق نازیبا الفاظ کہتی ہیں۔ ان کے وکیل نے جواب دیا کہ ڈیڑھ سال سے ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نوازشریف کی پیشی میں یکجہتی کریں لیکن گالیاں نہ دیں، یہ پہلا کیس ہے جس میں پولیس نے سائنٹیفک طریقے سے الزام ثابت کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…