کرتارپور کے بعد پاکستان ایک اور ’’راہداری‘‘ کھولنے کو تیار ، بھارت کو بڑی پیشکش کردی گئی

16  دسمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی) گزشتہ 60 سالوں سے ہندوستان کے بغیر بھی پاکستان کا گزارا ہورہا ہے اور آگے بھی ہوتا رہے گا، اگر بھارت برابری کی بنیادوں پر پاکستان سے بات کرے گا تو ہم تیار ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کھوکھرا پار کا راہداری بھی کھول سکتے ہیں لیکن اب ہندوستان کو پہل کرنا ہوگی، 14 ویں بین القوامی نمائش ” بلڈ ایشیا” کے دوسرے روزاتوارکو ایکسپو سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیئے بلڈ ایشیا نمائش سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔

حکومت بلڈ ایشیا کے منتظمین کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ چین کی دوستی پر ہمیں فخر ہے۔ ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گیس کے مسئلے پر وفاق نے سخت نوٹس لیا ہے۔ آئیندہ کوئی بھی ادارا ہماری حکومت میں انڈسٹری کو بند کرنے کی بات نہیں کرے گا۔ ہم پوچھتے ہیں کہ گیس کیوں بند کی جائے؟ مزاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ گیس کی بندش سے ملک کو معاشی نقصان ہوگا۔ سی این جی اسٹیک ہولڈرز سے بات ہوچکی ہے۔ سی این جی سیکٹر کے ساتھ صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، امن کا خواب خواب ہی رہے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نہیں پتہ کے سندھ گورنمنٹ کو مجھ سے کیا خطرات لاحق ہیں کہ گورنر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھے۔ ہم ملکر چلنا چاہتے ہیں لیکن جس طرح میں ہاتھ بڑھا رہا ہوں سامنے سے رسپانس نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تمام منصوبے وقت پر پورے ہوں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نئی حکومت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں لیکن ہم عوام کے مسائل حل کریں گے۔ بلڈ ایشیا نمائش کے دوسرے روز غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے مقامی کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدے انجام پائے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی تعمیراتی صنعت سے منسلک شخصیات نے غیر ملکی اور جدید تعمیراتی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…