سب سوچتے رہ گئے ،پاکستان تمام اسلامی ملکوں پربازی لے گیا،فلسطین، کشمیراورروہنگیاکے مسئلے پر زبردست قدم اٹھا لیا

16  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی )استنبول میں پارلیمنٹریزبرائے القدس عالمی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے شاندار فیصلہ کر لیا گیا۔پاکستان نے پارلیمانی فورم برائے فلسطین،کشمیراورروہنگیاکے قیام کااعلان کر دیا۔

تفصیلات کے استنبول میں پارلیمنٹریز برائے القدس کے نام سے عالمی کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ جس میں دنیا بھر سے 70 ممالک کے پارلیمانی نمائندوں نے شرکت کی ہے۔اس موقع پرپاکستان کی جانب سے بھی متعدد اراکین پارلیمنٹ نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔اس پارلیمانی وفد کی قیادت ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کر رہے ہیں۔یہ وفد 2 روز قبل ترکی پہنچا جہاں اس وفد نے مختلف سطح کے اعلیٰ وفود سے ملاقات کی۔پاکستانی وفد نے فلسطین ،ترکی،مصر،انڈونیشیااوردیگرممالک کے وفودسے بھی ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر پارلیمنٹیرنز برائے القدس کے وفد نے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفد اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر پاکستان نے امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے شاندار فورم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔استنبول میں پارلیمنٹریزبرائے القدس عالمی کانفرنس میں پاکستان کی جانب پارلیمانی فورم برائے فلسطین، کشمیراورروہنگیاکے قیام کااعلان کیا گیا ہے۔ یہ فورم کشمیری ، فلسطینی اور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹرمشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کاحصہ ہے۔القدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…