اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام قائم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان کا نظریہ دراصل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا نظریہ پاکستان ہے۔ اپنے ایک ٹوےئٹر پیغام میں وزیراعظم نے نئے پاکستان کی سرخی کے ساتھ ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کا ایک لیکچر کی ویڈیو بھی ا پ لوڈ کی ہے۔
اس لیکچر میں ڈاکٹر اسرار اپنے قائداعظم کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ڈاکٹرز اسرار نے آخری وقت میں قائداعظم کے معالج خاص ڈاکٹر ریاض علی شاہ کی ڈائری سے ایک اقتباس پیش کیا ہے جس میں ڈاکٹر ریاض نے لکھا ہے کہ قائداعظم آخری لمحات میں بھی ایک اصول پسند اور تحمل والی شخصیت تھے قائداعظم نے بشررگ پر فرمایا کہ جب مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ پاکستان بن چکا ہے تو میری روح کو کس قدر اطمینان ہو اہے یہ مشکل کام تھا جو میں اکیلا نہیں کر سکتا تھا میرا ایمان ہے کہ پاکستان کا وجود رسول خدا کا روحانی فیض ہے۔ اب یہ پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ اس مملکت کو خلافت راشدہ کا نمونہ بنائیں تا کہ خدا اپنا وعدہ پور ا کر ے اور مسلمانوں کی زمین کی بادشاہت عطا کرے۔ پاکستان میں سب کچھ ہے۔ یہاں کی پہاڑیوں، ریگستانوں اور میدانوں میں نباتات بھی ہیں اور معدنیات بھی موجود ہیں انہیں تسخیر کرنا پاکستانی قوم کا فرض ہے۔ قومیں نیک نیتی، اچھے اعمال ، فرض شناسی، اور نظم و ضبط سے بنتی ہیں جبکہ اخلاقی برائیاں فنافقت ، زر پرستی اور خود پسندی سے تباہ ہو جاتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو بڑے پیمانے پر عوامی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام قائم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان کا نظریہ دراصل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا نظریہ پاکستان ہے۔