پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے صوبای وزراء کو تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا کام کریں اور جو بیوروکریٹ کام نہیں کرتا اسے نکال دیں ٗ ہمیں اب فارورڈ بلاک بننے اور حکومت گرنے کا کوئی خطرہ نہیں، جو وزیر دفتر نہیں جائیگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی ، پھر شکوہ نہ کرنا وزارت چلی گئی ٗکے پی کے میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے اس لئے دوبارہ ہمیں چنا ٗ
اگر کوئی بھی حلقہ کھلوانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں ٗ نوازشریف اور شہبازشریف کی کارکردگی صرف اشتہاروں میں تھی ٗنچلے طبقے کو اوپر لانے کیلئے کسی نے نہیں سوچا، انہوں نے کہا کہ ایگزون 27 سال بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے، ایگزون نے پاکستان میں سمندر میں ایک جگہ دیکھی ہے جہاں وہ ڈرلنگ کریگی ٗ ایگزون نے سمندر مین خصوص جگہ پر گیس کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے 50 سال تک ملک کی ضروریات پوری ہوں گی اس سے پاکستان کے مستقبل کے پچاس سال کے مسئلے ختم ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہمنڈ ڈیم کے لیے بھی پیسے اکٹھے کررہے ہیں، اس ڈیم سے پشاور کیلئے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں سب سے کم ٹیکس دیا جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سارے پاکستانی بچوں کیلئے ایک نصاب پر کام کررہے ہیں ٗماضی میں ڈومور کا مطالبہ کرنے والا امریکہ اب کہتا ہے طالبان سے مذاکرات کرائیں ٗقبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا، گورنر، وزیراعلیٰ کے پی کے اور فاٹا کے سینیٹرز فاٹا میں ڈیویلپمنٹ کا روڈمیپ دیں گے ٗ فاٹا کے لوگوں کوسب سے پہلے ہیلتھ کارڈ دیں گے۔ ہمیں اب فارورڈ بلاک بننے اور حکومت گرنے کا کوئی خطرہ نہیں، جو وزیر دفتر نہیں جائیگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی