جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بہتر ہے جتنی بیوا ئو ں کی جائیداد پر قبضے کئے ہیں چھوڑ دوورنہ پھر میں نہیں چھوڑوں گا، میں جو کہتا ہوں وہ کر کے بھی دکھاتا ہوں،چیف جسٹس نے کن دو لیگی اراکین اسمبلی کو سخت ترین وارننگ دیدی،

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے احد چیمہ کی تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے یا جائیداد ضبط کرنے کا حکم د یتے ہوئے کھوکھر برادران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیدیا اور پولیس اور ایل ڈی اے کو کھوکھر برادران کے ناجائز قبضوں کے خلاف کھلی کچہری لگانے کا بھی حکم دیا ، کھوکھر برادران کو اپنے اور اہلخانہ کے نام تمام جائیداد کی تفصیلات جمع

کرانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو حکم دیا کہ بہتر ہے جتنی بیوا ئو ں اور اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے کیے ہیں وہ ازخود چھوڑ دیں، ورنہ پھر میں نہیں چھوڑوں گا، سب جانتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ کر کے بھی دکھاتا ہوں،کسی بھی بیوہ یا یتیم کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے کو چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)سٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے کے حکم پر احد چیمہ، مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن سندھ اسمبلی سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ایل ڈی اے سٹی سے متعلق سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے احد چیمہ سے استفسار کیا کہ ساری بربادی کا ذمہ دار کون ہے ؟ پہلے اورنج لائن ٹرین کا بیڑا غرق کیا گیا اب ایل ڈی اے سٹی کو برباد کیا گیا۔ پیراگون سے کیا تعلق تھا جو ایل ڈی اے سٹی کا معاہدہ کیا۔چیف جسٹس نے احد چیمہ کو مخاطب کیا کہ آپ حکومت کے منظور نظر تھے جب کہ ایل ڈی اے سٹی کا سارا کیس ہی بدنیتی پر مبنی ہے۔ آپ بھکی پاور پلانٹ میں تنخواہ وصول کرتے رہے ہیں؟

احد چیمہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بھکی پاور پلانٹ میں ان کی تنخواہ 14 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ میں ایسے کون سے سرخاب کے پر لگے گئے تھے جو ایک لاکھ روپے سے 14 لاکھ روپے تنخواہ کر دی گئی۔ آپ نے کیا سیاسی فائدے دیے جو آپ کو نوازا گیا ؟ اگر آپ اتنے ہی منظور نظر تھے تو وزیر اعلی آپ کو اپنی جیب سے نوازتا قومی خزانے سے نہیں۔

احد چیمہ نے مقف اختیار کیا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور وہ عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ایل دی اے سٹی میں شیئرہولڈرز رئیل اسٹیٹ نے عدالت کو زمین واپس کرنے کی یقین دہانی کرا دی جب کہ چیف جسٹس نے شیئر ہولڈر رئیل اسٹیٹس کو 29 دسمبر تک پرپوزل لانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر

پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اور اہلخانہ کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس ثاقب نثار نے کھوکھر برادران کو حکم دیا کہ بہتر ہے جتنی بیوا ئو ں اور اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے کیے ہیں وہ ازخود چھوڑ دیں، ورنہ پھر میں نہیں چھوڑوں گا۔سیف الملوک نے مقف اختیار کیا کہ ہم نے کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کیا ہے۔چیف جسٹس نے ایل ڈی اے

اور پولیس کو کھوکھر برادران سے ناجائز قبضہ فوری واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ کر کے بھی دکھاتا ہوں۔ اپنی رکن صوبائی اسمبلی کی نشست کا رسک نہ لیں تو بہتر ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کے خلاف بیوا ئوں اور یتیموں کی بے شمار شکایات آ رہی ہیں اور ہم کسی بھی بیوہ یا یتیم کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے کو چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت اپنا موبائل نکال کر کھوکھر برادران کے خلاف شکایات کا انکشاف کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پراپرٹی ڈیلر اشرف شاہ سے آپ کا کیا تعلق ہے ؟۔کھوکھر برادران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ کسی اشرف شاہ نامی پراپرٹی ڈیلر کو نہیں جانتے ہیں۔عدالت نے پولیس اور ایل ڈی اے کو کھوکھر برادران کے ناجائز قبضوں کے خلاف کھلی کچہری لگانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…