منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے بعد چین نے بھی افغانستان میں پنجے گاڑنے شروع کر دئیے،دونوں ممالک مل کر کونسے شاندار منصوبے شروع کرنیوالے ہیں، امریکہ اور بھارت کے ہوش اڑ گئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے،خطے کی خوشحالی کیلئے تینوں ممالک کا مل کر کام کرنا ضروری ہے ، بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا ،کابل اور لوگر میں جلد ہسپتال کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ، دونوں اسپتال پاکستان کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہیں، پاکستان شروع

سے افغانستان میں حصول امن مذاکرات کا حامی رہا ہے،افغانستان کی صورتحال سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہوا،، فورم پشاور کابل موٹروے اور کوئٹہ قندھار ریلوے لائن بنانے کیلئے اہم ہے،چین کی جانب سے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، چین اور پاکستان دونوں افغانستان کی بہتری اور امن و استحکام چاہتے ہیں۔ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی تعاون اس سلسلے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے ، پاکستان ، افغانستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے ، پاک چین اور افغانستان کی معیشت آپس میں جڑی ہوئی ہے ، پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا ، ہمیں تعاون بڑھانے اور انٹیلی جنس روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کے چیلنج کا بہترین حل روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ترقی ہے ،چالیس سال سے افغانستان جنگ وجدل کا شکار ہے ، افغانستان کی صورتحال سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہوا،ہمیشہ افغان قیادت کی سربراہی میں مذاکرات کی حمایت کی ، تینوں ممالک کے باشندوں کے درمیان گہرے روابط ہیں ، خطے کی خوشحالی کیلئے تینوں ممالک کا مل کر کام کرنا ضروری ہے ، بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تین ماہ میں کابل کا یہ

دوسرا دورہ ہے ، افغان صدر کے طالبان کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں ، افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ، کابل اور لوگر میں جلد ہسپتال کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ، دونوں اسپتال پاکستان کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہیں ، اب دنیا ہمارے مذاکرات کے موقف کی تائید کرتی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی معاونت بروئے کار لا کر

افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار کی جائے ، افغانستان میں قیام امن خطے کی معاشی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے ، پاکستان شروع سے افغانستان میں حصول امن مذاکرات کا حامی رہا ہے ، سہ فریقی مذاکرات کا مقصد الزام تراشی اور منفی بیان بازی سے گریز کرنا ہے ، انسداد دہشت گردی ، سیکیورٹی ، بارڈر منیجمنٹ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ہے ، معلومات کے تبادلے سے باہمی معاونت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے ، فورم پشاور کابل موٹروے اور کوئٹہ قندھار ریلوے لائن بنانے کیلئے اہم ہے ۔ قبل ازیں کابل روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین کی جانب سے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے۔ چین اور پاکستان دونوں افغانستان کی بہتری اور وہاں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…