بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آشیانہ ہاؤسنگ سیکنڈل تو کچھ بھی نہیں ، ایک اور میگا کرپشن کیس کی انکوائری مکمل ،شہبازشریف سمیت کن لیگی رہنماؤں کی جیل یاترا ہوسکتی ہے؟تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ پکے ثبوت لگ گئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سمیت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز میں شامل ن لیگی رہنمائوں اور بیوروکریٹس کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس کی ا نکوائری مکمل ہو گئی ، میاں شہباز شریف، اہم لیگی رہنما ، بیوروکریٹس ایک اور کیس میں نیب کے ریڈار پر آ گئے آئندہ چند روز میں آ شیانہ سے بڑے کرپشن کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری سمیت کئی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

روزنامہ 92 نیوز کے مطابق  56کمپنیوں میں سے ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انکوائری چل رہی تھی میں اداروں کو نہ صرف ثبوت مل چکے ہیں بلکہ ایسی کئی اہم ترین دستاویزات، اکائونٹس اور بیانات مل چکے ہیں جس میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اس کمپنی میں ریکارڈ کرپشن بد عنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف بیوروکریٹ بلال مصطفی سید جو ملک سے فرار ہو چکے ہیں ، ان کے ساتھ6 بیوروکریٹس 13 سیاسی شخصیات بھی اس کیس میں نیب کے ریڈار پر آ سکتی ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز خواجہ احمد حسان ، بشریٰ بٹ ، وحید گل مہر اشتیاق ، ماجد ظہور اور دیگر بورڈز کے ارکان سے بھی اس کیس میں پوچھ گچھ ہو سکتی ہے ۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کئی ایسے فیصلے بھی ریکارڈ پر آ ئے ہیں جو کہ بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کی اجازت کے بغیر قانونی طور پر ممکن نہیں ہوتے مگر اس میں یہ بے ضابطگیاں بھی ہو چکی ہیں جعلی فیول بل ، سیاسی تقرریاں اور دیگر معاملات میں کروڑوں روپے کی کرپشن جب کہ تین گواہوں کے بیانات بھی سامنے آ چکے ہیں جنہوں نے تصدیق بھی کی کہ کس طرح کرپشن اور دو نمبری ہوتی رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں آ شیانہ سے بھی بڑے نام بے نقاب ہو ں گے ۔واضح رہے کہ شہبازشریف اس وقت آشیانہ کیس میں جیل میں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…