کابل(نیوز ڈیسک) افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ مشترکہ مذہب، ثقافت پر مبنی تعلقات ہیں، پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، چین کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو سراہتے ہیں، دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا مزید تعاون درکار ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر کابل میں پاکستان،
چین اورافغانستان کے وزرائے خارجہ ، افغانستان کی سیاسی صورتحال اور خطے میں امن و امان اورتجارت سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیے جمع ہوئے ہیں، یہ مذاکرات تین ادوارپرمشتمل ہیں۔پہلے دور میں افغانستان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی، افغان طالبان سے مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ مذاکرات کے دوسرے دورمیں فریقین کے درمیان خطے میں تعاون پر بات چیت ہوگی جبکہ تیسرے دور میں سیکیورٹی تعاون پر گفتگو کی جائے گی۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ صلاح الدین نے ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مذہب اورثقافت پرمبنی تعلقات قائم ہیں اور ہم ا ن تعلقات کو مزید بہترکرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کامزیدتعاون درکارہے۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ صلاح الدین نے ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مذہب اورثقافت پرمبنی تعلقات قائم ہیں اور ہم ا ن تعلقات کو مزید بہترکرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کامزیدتعاون درکارہے۔افغان وزیر خارجہ نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کی جانب سے شروع ون بیلٹ ون روڈ نامی عظیم ترین اقتصادی ترقی کے منصوبے کو سراہتے ہیں، اس سے خطے میں مجموعی طور پر تجارت کا حجم بڑھے گا۔