اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایم ہائوس کو سینٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کئے جانے کے اعلان کے بعد وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے عملدر آمد کیلئے کام کا آغاز کر دیا ،روزنامہ دنیا کے مطابق تعلیمی ادارے کا نام ‘‘اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی ’’تجویز کر لیا گیا ہے، منظوری آئندہ ماہ متوقع ہے ۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے ، اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کا پی سی ون تیار کیا جا چکا ہے ، پلاننگ کمیشن سے منظوری جلد لے لی جائے گی ، یونیورسٹی کا مر کزی در وازہ بری امام جانے
والی شاہراہ پر تعمیر کیا جائے گا ، ابتدائی طور پر ادارہ ایڈ وانس سٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے طور پر کام کرے گا، یونیورسٹی کے وائس چا نسلر کی تقرری کے لئے امیدوار وں سے درخواستیں بھی طلب کی جا چکی ہیں جبکہ وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی2019 کے خزاں سمسٹر میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز کر دے گی۔ تجاویز و سفارشات کے لئے بین الاقوامی کانفرنس 21 اور 22 دسمبر کو وزیر اعظم ہائوس میں ہوگی ۔