منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ کی حکومت نے روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے کتنے ڈالرز خرچ کئے ؟ پی ٹی آئی سچائی سامنے لے آئی ،سینٹ میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)ایوان بالا سینیٹ کو بتایا گیا کہ سابق حکومت نے ڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر کم رکھنے کے لیے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر سے آٹھ ارب ڈالر کی رقم خرچ کی تھی‘ گورنر اسٹیٹ بینک سے منسوب خبر غلط ہے‘ڈالر کی قیمت میں مزیداضافہ نہیں ہوگا۔ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمن کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی اقدامات سے کنٹرول کئے رکھا۔

ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے، ہم ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی درخواست پر ان کیمرہ کیا گیا تھا‘اسٹیٹ بینک کے گورنر سے منسوب خبر غلط ہے، روپے کی قدر کا معاملہ حساس ہے، اس سے مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے، ایک مخصوص طبقہ غلط فہمیاں پھیلا رہا ہے، دسمبر 2017ءمیں ڈالر کی قیمت 104، 30 مئی 2017ءکو 124 اور 30 جون 2018ءکو 129 روپے تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…