منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان نے سیکورٹی ادارے کے زیراستعمال پشاور کے قلعہ بالاحصار کے بارے میں بھی بڑا اعلان کردیا،اب یہاں کیا کام ہوگا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہیں اس لئے دوباراامینڈیٹ ملا،خیبرپختونخوا کے لوگ دوسری باری نہیں دیتے لیکن ہمیں دی،نچلے طبقے کواوپرلانے کے لیے کسی نے نہیں سوچا،سرمایہ کاری نہ ہو تو نوکریاں کہاں سے ملیں گی،اکیس کروڑ آبادی کے ملک پاکستان میں صرف چوبیس ارب ڈالر ایکسپورٹ ہے،

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور کے قلعہ بالاحصار کو ٹورازم سینٹر بنانے کا اعلان بھی کیا۔ پشاورکے نشتر ہال میں سو روزہ پلان سے متعلق صوبائی حکومت کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 میں خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت بنائی،خیبرپختونخوا کے لوگ دوسری باری نہیں دیتے لیکن ہمیں دی۔خیبرپختونخواکے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی اس لیے دوسرامینڈیٹ ملا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب اورامیرمیں فرق بڑھتا گیا،نچلے طبقے کواوپرلانے کے لیے کسی نے نہیں سوچا،سرمایہ کاری نہ ہو تو نوکریاں کہاں سے ملیں گی،اکیس کروڑ آبادی کے ملک پاکستان میں صرف چوبیس ارب ڈالر ایکسپورٹ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی سوچ ہے کہ سرمایہ کاری اچھی چیز نہیں،سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں،وزراء بیورو کریٹس کو بتائیں کہ سرمایہ کاروں کے لئے سانیاں پیدا کریں۔ماضی میں انسانی ترقی پرکوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی،آج تین ماہ بعد لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،سسٹم کومزید بہترکیا تو پیسے کی کوئی کمی نہیں ہوگی،سرمایہ کاری نہ ہو تو نوکریاں کہاں سے ملیں گی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ محمود کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمود خان کی ایمانداری پرپورا یقین ہے،سڑکوں پر سونے والوں کیلئے شیلٹر ہاؤس بنانے پروزیر اعلیٰ کے پی کو مبارک باددیتا ہوں ۔

پنجاب میں عثمان بزدارکووزیراعلیٰ بنایا توہمارا مذاق اڑایا گیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کا طیارہ استعمال کرتے تھے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرٹینمنٹ کی مد میں 35 کروڑ روپے خرچ کیے،وزیراعظم نے عثمان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدارایماندار اوردلیرشخص ہیں،عثمان بزدارمافیا کا مقابلہ کرنے کے لیے کھڑے ہوگئے ہیں،بھینسیں بیچنے پرمذاق اڑایا گیا،عوام کا پیساعوام پرخرچ ہونا چاہیے،

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور کے قلعہ بالاحصار کو ٹورازم سینٹر بنانے کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ڈومور کہہ رہا تھا اب طالبان سے بات چیت کروانے کا کہہ رہا ہے،فاٹا کے لوگوں کوسب سے پہلے ہیلتھ کارڈ دیں گے، گورنر،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،فاٹا کے سینیٹرزفاٹا میں ڈیویلپمنٹ کا روڈمیپ دینگے،عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر صحت کو ہدایت کی کہ اگرکوئی بیوروکریٹ رکاوٹ پیداکرتاہے تواس کیخلاف ایکشن لیں،اب ہمیں یہ بھی ڈرنہیں کہ کسی وزیرکونکالا توفارورڈ بلاک بن جائے گا۔خیرات پاکستانی زیادہ دیتے ہیں اورٹیکس سب سے کم دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…