اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف اپنے بیانیے کی خود تذلیل کر رہے ہیں، یہ بات معروف صحافی سلیم صافی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے لیے سب سے بڑا سانحہ یہ ہے کہ میرے جیسے دو صحافیوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کی خبر تک نہیں آ رہی ہے، سلیم صافی نے کہا کہ جس ملک میں صحافت کا یہ حال ہو، اس میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کا رونا کیسے رو سکتا ہوں؟ معروف صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر نیب میں
ابھی تک ریفرنس نہیں بنا بلکہ بابر اعوان کے خلاف ریفرنس بنا ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس نیب میں جس مرحلے میں ہے، عمران خان اور پرویز خٹک کے کیسز بھی اسی مرحلے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ جب وہ شخص جس پر نیب میں کیس ہو وزیراعظم بن سکتاہے، وزیر دفاع بن سکتا ہے تو پھر وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کیوں نہیں بن سکتا۔ سلیم صافی نے کہا کہ عثمان ڈار کو اس طرح کی حرکتوں کی اجازت ملنی چاہیے، عمران خان کو عثمان ڈار نے اپنے سحر میں مبتلا کر لیا ہے۔