جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کراچی میں رات کیوں نہیں گزارتے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کراچی میں رات کیوں نہیں گزارتے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی میں صرف دس گھنٹے سے کم وقت گزارنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان واپس دارالحکومت پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کا اپنی حکومت کے 110 دنوں میں کراچی کا دوسرا دورہ تھا، لیکن سابق وزرائے اعظم کی طرح وزیراعظم عمران خان نے بھی کراچی میں رات نہ گزارنے کی روایت برقرار رکھی،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماضی کے تمام وزرائے اعظم کا کراچی کا دورہ ایک شیڈول کے مطابق ہوتا تھا، یہ شیڈول انہیں وزارت خارجہ اور داخلہ کی جانب سے دیا جاتا تھا، اس شیڈول کے مطابق وزیراعظم کا شیڈول کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ وزیرِاعظم اپنے ذاتی سٹاف کے ساتھ عموماً دوپہر کے بارہ بجے گورنر ہاؤس پہنچتے ہیں، گزشتہ ایک دہائی سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اس لیے وزیراعظم اپنے نامزد کیے گئے گورنر کے گھر میں ہی رہتے ہیں۔ وزیراعظم کی پہلے گھنٹے میں گورنر، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کے ساتھ نشست ہوتی ہے، دوسرے گھنٹے میں وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور آئی بی کمشنر سے نشست ہوتی ہے اور ان کی ملاقات تیسرے گھنٹے میں شہر کے مقتدر تاجروں، صنعت کاروں سے کروائی جاتی ہے اور چوتھا گھنٹہ شام کا پہلا پہر میڈیا کے لیے وقف ہوتا ہے لیکن وزیراطلاعات کے برطانیہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات میں یہ مصروفیت نہیں رکھی گئی، کیونکہ میڈیا کو مدعو کرنے کی ذمہ داری وزیر اطلاعات کی ہوتی ہے، اس طرح آخری گھنٹے میں پارٹی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں سے ملاقات ہوتی ہے، رپورٹ کے مطابق اس میں بھی پسند اور ناپسند کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے، اس طرح سورج ڈوبنے سے پہلے وزیراعظم کی روانگی کا ٹائم ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو ہی کراچی میں رات بسر کرتے تھے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا تعلق سندھ ہے اور ان کا کراچی میں ان کا آبائی گھر بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…