جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ڈیڈ لاک ختم،حکومت کا مثبت اور جمہوری یوٹرن ،کریڈٹ کس کوجاتاہے؟کس نے وزیراعظم عمران خان کو قائل کیا؟وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کو دو کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرانے کے حکم پر اپوزیشن کو کیوں اعتراض ہے؟جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ موجودہ قومی اسمبلی نے 13 اگست کو حلف (اٹھایا) آج پورے چار ماہ بعد پہلی بار قومی اسمبلی نے اپنا اصل کام شروع کیا‘ آج پہلا (جمہوری) قدم (اٹھایا) گیا ،اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی تسلیم کرلیاگیا، گو آج اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین تسلیم کر لینا بھی ایک یوٹرن ہے ۔۔لیکن ہم ۔۔اس یوٹرن کو مثبت اور جمہوری یوٹرن کہیں گے‘ حکومت کو ۔۔

اسی طرح دل (کھلا) کر کے ۔۔اس قسم کے یوٹرن لینے چاہئیں تاکہ یہ سسٹم چلے‘ یہ (ملک) چلے‘ اگر ملک ہی نہیں چلے گا‘ اگر سسٹم ہی بیٹھ جائے گا تو پھرآپ کس پاکستان کو نیا پاکستان بنائیں گے‘ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کا کریڈٹ حکومت کے تین ارکان کو جاتا ہے‘ اسد قیصر‘ شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان‘ ۔۔ان تینوں نے وزیراعظم کو قائل کیا اور یوں چار ماہ بعد قومی اسمبلی نے آج عملی طور پر کام شروع کیا‘ میں ۔۔ان تینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ حکومت کے گرم مزاج وزراء اور ارکان ۔۔اس فیصلے کو تسلیم نہیں کر رہے‘ پارٹی ۔۔اس پر منقسم ہے تاہم میں اس فیصلے کو اپری شیٹ کرتا ہوں۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں (مونتاج‘ علیمہ خان اور نواز شریف جے آئی ٹی) سپریم کورٹ نے آج وزیراعظم کی ہمشیرہ کو دو کروڑ 95 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کا حکم دے دیا‘ اپوزیشن کو ۔۔اس فیصلے پر اعتراض ہے‘ کیا اعتراض ہے‘ یہ ہم آج کے پروگرام یمں ڈسکس کریں گے اور میاں نواز شریف کے خلاف ایک اور جے آئی ٹی بن گئی‘ ۔۔ان کے خلاف 32سال پرانا کیس (کھل) گیا‘ اپوزیشن ۔۔اس پر بھی معترض ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور آج وزیراعظم نے اپنی حکومت کی پہلی پروموشن کر دی‘ (مراد) سعید کو سٹیٹ منسٹر سے ترقی دے کر فیڈرل منسٹر بنا دیاگیا‘ یہ ترقی ثابت کرتی ہے‘ 120 دن کی حکومت میں (مراد) سعید نے سب سے زیادہ کام کیا‘ اپوزیشن کو ۔۔اس ترقی پر بھی اعتراض ہے‘ ہم ۔۔اس اعتراض پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…