ہر سال کتنے پاکستانی ٹی بی کا شکار ہورہے ہیں؟ حکو مت کاقو می اسمبلی میں اہم انکشاف

13  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ہر سال پانچ لاکھ 25ہزار ٹی بی کے نئے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے ۔پاکستان ٹی بی سے 30 شدید متاثرہ ممالک میں سے پانچویں نمبر پر ہے،ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 103 جعلی ادویات پکڑی گئیں،1153 ادویات کے نمونے غیرمعیاری پائے گئے،18 ادویات ساز کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ اور معطل کی گئی۔

انسداد منشیات کی عدالتوں میں 4055 کیس دائر کئے گئے، عدالتوں کی جانب سے کمپنیوں کو 64 ملین روپے کا جرمانہ کیا گیا، 2018 میں پولیو کے صرف 8 کیسز ریکارڈ کئے گئے،ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اپنے تحریری جواب میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور دیگر وزرا نے کیا۔نزہت پٹھان کے سوال کے جواب میں وزیر برائے قومی غذائی تحفظ نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان نے ہر سال اوسطاً 55ہزار ٹن خشک دودھ درآمد کیا،جبکہ ملک میں سالانہ خشک دودھ کی موجودہ تخمینہ پیداوار تقریباً 67ہزار ٹن ہے،شیر اکبر خان کے سوال کے جواب میں وزیر برائے قومی صحت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پمز میں اس وقت 100مریضوں کے روزانہ داخلہ کی شرح کے ساتھ کل 1150بستروں کی سہولت حاصل ہے،یہ ہسپتال اس وقت او پی ڈی اور ایمرجنسی میں 6500 مریضوں کے معائنہ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے،فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک سالانہ 2.5 ملین مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ شعبہ اندرونی مریضاں میں 545 بستروں کی گنجائش موجود ہے،احمد حسین دیہڑ کے سوال کے جواب میں وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے ایوان کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او گلوبل ٹی بی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹی بی سے 30 شدید متاثرہ ممالک میں سے پانچویں نمبر پر ہے ۔

ہر سال پانچ لاکھ 25ہزار نئے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے اور کسی بھی وقت ملک میں کم از کم 8لاکھ ٹی بی کے مریض موجود ہیں ،2017میں 369000 مریضوں کی نشاندہی کی گئی جبکہ کامیاب علاج کی شرح 93 فیصد رہی ،ٹی بی کیسز میں ہر سال 1.5فیصد کی شرح سے کمی آرہی ہے،طاہرہ اورنگزیب کے سوال جواب میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ نیا پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان کے کسی بھی شہر میں اب تک کوئی بھی گھر تعمیر نہیں گیا۔

سیمی بخاری کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر قومی صحت نے ایوان کو بتایا کہ 2018 میں پولیو کے صرف 8 کیسز ریکارڈ کیئے گئے،علی خان جدون کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر قومی صحت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اس وقت ڈریپ میں 21 ڈرگ انسپکٹر کام کر رہے ہیں، اجمل خان کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر قومی غذائی تحفظ نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان میں 22.15ملین ہیکٹرز اراضی پر کاشت کاری کی جا رہی ہے۔

نصرت واحد کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر قومی صحت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی ڈرگ انسپکٹروں کی جانب سے ڈریپ ایکٹ 2012کی خلاف ورزی کرنے والے تیار کنندگان اور فروخت کنندگان کے خلاف 1700 سے زائد مقدمات درج کیئے گئے،2017 سے جون 2018 تک ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 103 جعلی ادویات پکڑیں گئیں،1153 ادویات کے نمونے غیرمعیاری پائے گئے،18 ادویات ساز کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ اور معطل کی گئی،ادویات ساز کمپنیوں کی طرف سے ڈریپ ایکٹ کی 1758 خلاف ورزیاں سامنے آئیں،جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری و فروخت پر 214 کیس رجسٹرڈ کئے گئے،انسداد منشیات کی عدالتوں میں 4055 کیس دائر کئے گئے، عدالتوں کی جانب سے کمپنیوں کو 64 ملین روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…