جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں 2مکانات، والدہ ،خالہ اور بھائی کو قیمتی گاڑیاں،پی ٹی وی میں لیگی کارکنوں کی بھرتیاں،سرکاری گھر کی غیر قانونی تزئین وآرائش ،اسکے علاوہ مریم اورنگزیب پر کیا الزامات ہیں؟نیب دستاویزات سامنے آگئیں

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی) نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات پر تحقیقات جاری ہے ، جن میں ریاستی اداروں کے فنڈز اور سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال جبکہ اثاثے خریدنے اور پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں کے الزامات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطانق نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف الزامات اور سرکاری فنڈز سے پارٹی مہم چلانے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے ن لیگ دور میں سائنٹفک طریقے سے میڈیامہم سوشل میڈیاکودی گئی، سرکاری رقم سے مسلم لیگ ن کی مہم چلائی گئی، مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے زبانی احکامات پرکمپنیوں کومہم جاری کی گئی، رپورٹس ہیں مریم اورنگزیب اشتہاری کمپنیوں سے مالی مفادحاصل کرتی رہیں۔مریم اورنگزیب ریاستی اداروں کے فنڈزکے غلط استعمال میں ملوث رہیں، دستاویز کے مطابق مریم اورنگزیب پرسرکاری رہائشگاہ کی غیرضروری تزئین وآرائش کابھی الزام ہے ، بنگلہ نمبر32 کی تزئین وآرائش پر 40 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، اخراجات کی وزارت خزانہ سے غیرقانونی منظوری لی گئی۔مریم اورنگزیب پر غیرضروری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈکے انعقادکابھی الزام ہے ، دستاویز میں کہا گیا ہے مریم اورنگزیب اورجمال شاہ نے ملکرایوارڈ منعقدکرایا، تقریب کاٹھیکہ ایک غیر تجربہ کارکمپنی کو60ملین میں دیاگیا، ماڈلزاداکاروں اورگلوکاروں کے سفری،رہائشی اخراجات پر20 ملین خرچ ہوئے، مالی مفادات، کک بیکس کی خاطران اخراجات کااضافی تخمینہ لگایاگیا۔مریم اورنگزیب پر چوتھا الزام اثاثے خریدنا ہے، دستاویز میں کہا گیا مریم اورنگزیب نے سیکٹرای11اورایف7میں 2مکانات خریدے، مکانات کی تزئین وآرائش پی آئی ڈی فنڈزدیگرکمپنیوں کی ملی بھگت سے ہوئی۔مریم اورنگزیب پر پانچواں الزام پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیاں ہیں، دستاویز کے مطابق مریم اورنگزیب دورمیں پی ٹی وی کے مالی معاملات ابتری کا شکار ہوئے۔

ن لیگ سوشل میڈیاورکرزکونوازنے کیلئے کی جانیوالی بھرتیاں تھیں، مریم اورنگزیب نے ظہوربرلاس کوڈی ایم ڈی پی ٹی وی لگایا جبکہ ظہور برلاس پی آئی ڈی کے ملازم تھے، ظہور برلاس نے بھی لیگی ورکرز کو پی ٹی وی میں نوکریاں دیں اور مریم اورنگزیب کی ہدایت پرپی ٹی وی میں خوردبرد کی۔مریم اورنگزیب پرچھٹاالزام سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال ہے ،دستاویز میں بتایا گیاہے کہ مریم اورنگزیب نے کئی سرکاری گاڑیاں اپنے خاندان کو دلوائیں ، 2 ہنڈاسوک اورایک پراڈواپنی والدہ،خالہ اوربھائی کودلوائیں۔مریم اورنگزیب پر ساتواں الزام سرکاری فنڈز سے پارٹی ترانے کی تیاری ہے، مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی فنڈز سے پارٹی ترانہ تیار کرایا۔آٹھواں الزام پی ٹی وی کے350 ملازمین کی پنشن،مراعات روکناہے، مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی ملازمین کوبقایا جات ادانہیں کیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…