اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعداور ان کے بھائی سلمان رفیق کی گرفتاری کے بعد ن لیگ میں خوف کی لہر پیدا ہو گئی ہے ۔پارٹی رہنما آپس میں مشورے کرنے لگ گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے گرد بھی گھیراتنگ ہو گیا اس لیے ن لیگ کے اندر بہت کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ مریم اورنگزیب نواز شریف اور مریم نواز
کی غیر موجودگی میں بہت متحرک تھیں۔جب کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی مریم اونگزیب کو فون کیا اور کہا کہ آپ ہماری پارٹی کی مجاہدہ ہیں ۔آپ کے خلاف نیب والے متحرک ہو گئے جس سے ہماری پارٹی کی اینٹ سے اینٹ بج گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب ن لیگ کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ شہباز شریف اور سعد رفیق پہلے ہی جیل میں ہیں۔مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی جیل میں چلے گئے تو پارٹی کا کیا بنے گا؟