جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے ڈیٹا فارم جاری کر دیا، کون کونسی معلومات فراہم کرنا ہونگی؟ جانئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1سے 22تک کے وفاقی ملازمین کی اہم تفصیلات طلب کر لیں ۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کا تمام ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں گریڈ 1سے گریڈ 22کے تمام سرکاری ملازمین سے ان کی تمام تر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

سرکاری ملازمین سے تفصیلات مانگنے کے لیے دو صفحات پر مشتمل ایک فارم جاری کیا گیا ہے۔ اس فارم کے ذریعے ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ فارم میں سرکاری ملازمین کا نام، ولدیت ، شناختی کارڈ نمبر ، دوہری شہریت، جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت کی تفصیلات اورشریک حیات کی دوہری شہریت اور بچوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا نہ ہونے کی تفصیلات، عہدہ، سکیل، سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ، سروس گروپ ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔س کے علاوہ مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا نہ ہونے کی تفصیلات، عہدہ، سکیل، سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ، سروس گروپ ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے جاری کردہ فارم میں ملازمین سے گذشتہ 3سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018ء تک کی پوزیشن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات کے جواب میں اپنے اپنے فارمز حاصل کرنا شروع کر دئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے طلب کی گئی تفصیلات کے حوالے مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا کہ آیا یہ تفصیلات کیوں طلب کی گئی ہیں اور حکومت ان تفصیلات کا کیا کرنے والی ہے البتہ سرکاری ملازمین نے اپنے اپنے فارمز حاصل کرنا شروع کر دئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…