لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے قطر جانے سے روک تے ہوئے طیارے سے آف لوڈکر کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا جبکہ ترجمان ن لیگ پنجاب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں نہیں ،انھیں بتایاگیا ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے، حمزہ شہباز کسی کیس میں مطلوب نہیں ، ان کو آف لوڈ نہیں کیا گیا امیگریشن کاونٹر سے
واپس بھیجا گیا، ایف آئی اے حکام نے حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کی تصدیق بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز قطر ایئر ویز کی پرواز 620 سے دوحہ جا رہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے حمزہ کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نیب کی درخواست پرحمزہ شہبازکو قطر جانے سے روکا گیا اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کو نجی ایئر لائن کی پرواز سے قطر جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پر نیب میں کیس چل رہا ہے، حمزہ شہباز قطر ایئرویز کی پرواز 620سے قطر جا رہے تھے اور وہاں سے لندن روانہ ہونا تھا، حمزہ شہباز کو بوڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد جہاز سے آف لوڈ کیا گیا، حمزہ شہباز نے وجہ جاتی تو انہیں ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ آپ پر نیب میں کیس چل رہا ہے، نیب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جس شخص پر نیب کا کیس انکوائری چل رہی ہو تو وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتا، اس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں ہے، جس پر ایف آئی اے نے بتایا کہ نیب نے ہدایات دی ہیں کہ انہیں نہیں جانے دیا جا سکتا، اس کے بعد حمزہ شہباز واپس گھر روانہ ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔اس معاملے پر ترجمان ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں نہیں ،انھیں بتایاگیا ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کسی کیس میں مطلوب نہیں ، ان کو آف لوڈ نہیں کیا گیا امیگریشن کاونٹر سے واپس بھیجا گیا۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کی تصدیق بھی کی۔