اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پرٹیکس ہے ۔ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پرٹیکس ہے ۔
ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے۔ مہنگے فون پر 38 فیصد تک ٹیکس ہے اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی؟ملکی ترقی کیلئے ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ ایک پاکستانی جو باہر سے 26 ہزار مالیت کا سام سنگ جے 6 لایا تو ائیر پورٹ پر اس سے 10 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔