منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے اہم سرکاری ادارے کی خلاف ضابطہ نجکاری کی تیاریاں تیزی سے جاری ،دو وفاقی وزراء سرگرم

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے کے الیکٹرک کی خلاف ضابطہ نجکاری کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں،کے الیکٹرک نجکاری کے ذریعے شنگھائی الیکٹرک کو دینے کیلئے رازداری سے دو وفاقی وزراء نے کام کیا۔کے الیکٹرک کی نجکاری کیلئے ابوظہبی میں فراڈ کے الزام میں جیل جانے والے عارف نقوی کی وزیراعظم عمران خان سے دو ملاقاتیں بھی کروا دی گئیں۔

ڈپٹی آڈیٹر جنرل نے کے الیکٹرک کی خلاف ضابطہ نجکاری پر اختلافی نوٹ تحریر کردیا۔نجکاری کا کام پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ڈپٹی آڈیٹر جنرل کا نوٹ بھی فائل سے خفیہ ہاتھوں نے غائب کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل وکامرس رزاق داؤد کی توجہ آجکل کے الیکٹرک کی نجکاری پر مرکوز ہے۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے لئے اے براج ہولڈنگ گروپ کے عارف نقوی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں وفاقی وزراء نے عارف نقوی کی وزیراعظم سے دو ملاقاتیں بھی کروا دی ہیں۔عارف نقوی وہ شخص ہے جس پر امریکہ میں ہیلتھ فنڈ ریزنگ میں گھپلوں کے الزامات کے ساتھ ساتھ ابوظہبی میں مائیکرو سوفٹ سرمایہ کاری میں ہیر پھیر کا الزام تھا جس پر اسے جیل بھیج دیا گیا تاہم ابھی وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور مقدمہ زیر سماعت ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر ٹیکسٹائل وکامرس رزاق داؤد کی خصوصی شفقت سے شنگھائی الیکٹرک کے عہدیداروں کی وزیراعظم سے ملاقات کروائی گئی تو عارف نقوی کو اس میٹنگ میں مرکزی اہمیت حاصل تھی۔اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس میں نجکاری کمیشن کے لوگوں اور وزارت پانی وبجلی کے افسروں کو بھی شامل کیا گیا۔وفاقی وزیر رزاق داؤد نے اس کمیٹی کی سربراہی کی اور اسکے اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

قانون کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان ایسی کسی کمیٹی کارکن نہیں بن سکتا کیونکہ کئی محکموں کے آڈٹ کی ذمہ داری آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ہوتی ہے۔مذکورہ میٹنگ کی کارروائی میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تحریری طور پر نوٹ لکھا کہ ہم اس کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتے کیونکہ ہم کے الیکٹرک سمیت کئی محکموں کا آڈٹ کر رہے ہیں۔کے الیکٹرک کے معاملات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں بھی پائی

جاچکی ہیں جبکہ کے الیکٹرک ،ایس این جی پی ایل کے یہ نادہندہ بھی ہیں۔حیرت انگیز طور پر ڈپٹی آڈیٹر جنرل کے ریمارکس کو فائل سے غائب کردیاگیا۔وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی انہیں اصل صورتحال بتانے کی بجائے پر اپنے پاکستان والی وارداتوں کیلئے سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔نجکاری کے نام پر ہونے والی یہ ڈیل عارف نقوی کے ماضی کے باعث پی ٹی آئی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…