جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بحریہ ٹاؤن میں پاکستانیوں کی کھربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ،اہم ترین مسئلے کو کیوں نظرانداز کیاجارہاہے؟وزیراعظم سارا دن اپنے وزراء سے 100 دن کی کارکردگی کا حساب لیتے رہے،نتیجہ کیا نکلا؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحریہ ٹاؤن کراچی سپریم کورٹ کی پے درپے پیشیوں کی وجہ سے شدید مالیاتی بحران کا شکار ہو گیا‘ دو لاکھ لوگوں کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا‘ ٹاؤن کے رہائشی‘ ملازمین‘ ترقیاتی کام کرنے والی کمپنیاں‘ پراپرٹی ڈیلرز‘ اوورسیز پاکستانی اور پلاٹس اور ولاز کے مالکان شدید پریشانی کا شکار ہیں‘ بحریہ ٹاؤن مالیاتی بحران کی وجہ سے اس ماہ اپنے 45 ہزار ملازمین کو تنخواہیں تک نہیں دے سکا‘

کراچی میں ٹاؤن کی بتیاں تک بجھا دی گئی ہیں‘ لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر بھی نکل رہے ہیں اور پریس کلبز کے سامنے مظاہرے بھی کر رہے ہیں‘ یہ پاکستان کا واحد پرائیویٹ ادارہ ہے جس میں لوکل کے ساتھ ساتھ لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں نے کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے چنانچہ بحریہ ٹاؤن کے ڈوبنے کے خوفناک نتائج نکلیں گے‘ اس سے لاکھوں لوگوں کی کل جمع پونجی بھی ڈوب جائے گی‘ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بھی شیک ہو جائے گا اور ملک کی 60 بڑی تعمیراتی انڈسٹریز بھی دیوالیہ ہو جائیں گی‘ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کا کہنا ہے سپریم کورٹ اگر ہماری بات سن لے‘ یہ مسئلے کا کوئی ریزن ایبل حل نکال لے تو ہم آج بھی حالات کو سنبھال سکتے ہیں‘ ان کا کہنا ہے ہم نے اگر کوئی غلطی کی ہے تو ہم جرمانہ اور تاوان ادا کرنے کیلئے تیار ہیں‘ یہ کیس جتنا لمبا ہوتا جائے گا‘ عدالت ہماری بات سننے میں جتنی دیر کرے گی لوگوں کا اتنا نقصان ہوتا چلا جائے گا‘ ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں‘ حکومت یا سپریم کورٹ جب چاہے یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا‘ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی بگڑتی ہوئی صورتحال سے انتہائی پریشان ہیں، میرا خیال ہے چیف جسٹس‘ آرمی چیف اور وزیراعظم کو اکٹھے بیٹھ کر اس مسئلے کا کوئی ریزن ایبل حل نکالنا چاہیے ورنہ دوسری صورت میں لوگوں کے کھربوں روپے بھی ڈوب جائیں گے اور معیشت کا کباڑہ بھی ہو جائے گا‘

آج بحریہ ٹاؤن کی صرف لائیٹس بند ہوئی ہیں کل کو لاکھوں لوگوں کی معاشی زندگی میں اندھیرا ہو جائے گا اور اس کا نقصان پورا ملک اٹھائے گا۔ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، نیب نے جمعرات کو آصف علی زرداری کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کو بھی تفتیش کیلئے طلب کر لیا‘ دوسری طرف کے پی کے چیف منسٹر محمود خان اور سینئر وزیر عاطف خان کو بھی بلا لیا گیا‘ کیا اپوزیشن اب بھی نیب کو جانبدار کہے گی اور وزیراعظم سارا دن اپنے وزراء سے 100 دن کی کارکردگی کا حساب لیتے رہے‘ حساب کا کیا نتیجہ نکلا‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…