ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آج کی بڑی خبر، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ وزرا کو سردی میں بھی پسینے آگئے، ہر وزیر کو اب کیا کام کرنا پڑیگا؟ وزیراعظم کا واضح اور دو ٹوک اعلان

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز نے شریک کی۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویڑن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم نے

فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کیلئے 10 منٹ دئیے گئے، بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات بھی ہوئے۔ وفاقی وزرا اپنے ہمراہ 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس لائے تھے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری سے متعلق کیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جب کہ وزارتوں اور ڈویژنز نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے جب کہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزرا کے قلمدان تبدیلی کی بھی افواہیں سننے میں آرہی تھیں، اجلاس میں وزیر اعظم تمام وفاقی وزراتوں، ڈویژنز اور مشیروں متعلقہ محکمے کی تین ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ لیتے رہے۔وزیراعظم آفس میں تفصیلی بریفنگ کے بعد 5 سے 7 منٹ تک ون آن ون سوالات اور جوابات کا بھی سیشن ہوا۔ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژنز نے وزیراعظم کو آئندہ کے منصوبوں اور اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کابینہ کے خصوصی اجلاس کے لیے اپنی دیگر مصروفیات منسوخ کر دی تھیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…