اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں ردوبدل موخرہونے کا امکان،عمران خان کا وفاقی وزرا کو بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے مزید 3 ماہ وقت دینے کا فیصلہ ، روزنامہ امت کے مطابق وزیرا عظم اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے وفاقی وزرا کو ناتجربہ کا ری کی بنیاد پر صرف تنبیہہ کر کے انہیں مزید تین ماہ کا وقت دیں گے اور فی الوقت کسی بھی وزیر کو کارکردگی کی بنیاد پر فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، وزیراعظم نے وزرا کی کارکردگی
کے حوالےسے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت بھی کی جس میں انہیں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وزرا کو مزید وقت ملنا چا ہیئے، 100 روز تو سرکا ری نظام کو سمجھنے منصوبہ بندی اور سمت درست کرتے گزر جا تے ہیں ،صرف 100 روزہ کارکردگی کو بنیاد بنا کر وفاقی کا بینہ میں ردوبدل کے فیصلے سے سیا سی سطح پر کو ئی اچھا پیغام نہیں جا ئےگا، اپوزیشن جماعتوں کو باتیں کرنے کا مو قع ملے گا اور پارٹی میں بھی بددلی پھیلے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔