منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

فیصلے کی گھڑی ، وزیراعظم عمران خان نے بڑے کام کیلئے اپناسارا دن وقف کردیا ، دیگر مصروفیات منسوخ ،آج کیا ہونیوالا ہے؟کھلبلی مچ گئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو  ہوگا جس میں وزراء کی 100روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس کے لئے سارا دن وقف کردیا ہے اور دیگر مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس میں آج صبح ساڑھے دس بجے کابینہ کا خصوصی ا جلاس شروع ہوگا جو شام تک جاری رہے گا ،اجلاس میں وزارتوں ،ڈویژنوں کو کارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائیگا ،ہروزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کیلئے دس منٹ میسر ہونگے ، بریفنگ کے بعد پانچ منٹ سوالات و جوابات کے ہونگے ،مختلف وزارتوں و ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹ 27نومبر کو جمع کرائی گئی تھی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے، یادرہے وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزراء سے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، تمام کابینہ ارکان کو آج کے اجلاس میں شرکت اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل بھی کریں گے، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے دو وزراء اپنے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات کی بنیاد پر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں، بابر اعوان کے خلاف نیب ریفرنس دائر ہونے اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اثرانداز ہونے کے الزام کے باعث وفاقی حکومت کے پہلے سو روز کے دوران ہی اپنے عہدوں سے ہاتھ دھوناپڑے تھے، ان دونوں مستعفی ہونیوالے وزراء کی جگہ بھی نئے وزراء کو قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…