منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کاروباری سہولیات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی ،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت نے کاروباری سہولیات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی اورطریقہ کارکو آسان بنانے کے ذریعے ملک کودنیا کے پہلے ایک سوممالک میں شامل کرنے کاہدف مقرر کررکھاہے،معاشی پالیسی کے قیام میں تاجروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے ۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنرہاس میں کراچی چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی کے وفد اور صنعت کاروں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، خسرو بختیار اور فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔وفد میں کراچی کے معروف صنعتکارسراج قاسم تیلی، طاہر خالق، ہارون آگر، شمیم فرپو، جنید اسمعیل ماکدہ اور دیگر شامل تھے۔ صنعت کاروں اور تاجروں نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، تاجروں نے وزیرِ اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری ملکی ترقی کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی ہے، معاشی پالیسی کے قیام میں تاجروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔اس موقع پروزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے کراچی کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، حکومت تاجر، صنعت کار برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔وفد نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر تاجر برادری کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس تاجر برادی سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی اور معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر بزنس کمیونٹی کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے،

صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا اور تاجروں کے خدشات و مسائل دور کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کاروباری اخراجات اورلاگت میں مزید کمی لانے کے لئے مختلف ڈیوٹیز اورٹیکسوں میں کمی کے معاملے پرغور کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقے کے مسائل کے حل اورٹیکسوں کی موجودہ شرح میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے حکومت قومی ٹیرف پالیسی وضع کرنے پربھی کام کررہی ہے۔اس موقع پر وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا کہ صنعت کار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، انھیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…