پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل،شہباز شریف صاف بچ نکلے،احتساب عدالت کا تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر گزشتہ ریمانڈ کے دوران تحقیقات سے متعلق عدالت میں ریکارڈ پیش نہیں کرسکے،

انوسٹی گیشن ٹیم شہباز شریف کیخلاف ڈاکومینٹری شواہد کے علاوہ کچھ پیش نہیں کر سکی، ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کمشن، کک بیکس سمیت کوئی اہم شواہد پیش نہیں کیا جاسکا، عدالت پہلے ہی ڈاکومنٹری شواہد پر جسمانی ریمانڈ دے چکی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آشیانہ اقبال میں پہلے ہی سپلیمنٹری ریفرنس فائل ہوچکا ہے، نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے کاغذی شواہد حاصل کرلیے ہے ۔نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شہباز شریف نے خلاف قانون اقدامات کیے، شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے حکم دینے کاالزام ہے۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ آشیانہ اقبال میں شہباز شریف ملوث ہیں، چوہدری لطیف اینڈ سننز کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے قومی خزانے کو 75 ملین کا نقصان ہونے کا الزام ہے ، شہباز شریف نے 25جنوری 2013ء کو غیر قانونی طور پر انکوائری کا حکم دینے کا الزام ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق نیب کی جانب سے مزید 15 جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو مسترد کی جاتی ،عدالت شہباز شریف کو جوڈیشل کرنے کے احکامات جاری کرتی ہے، شہباز شریف کو دوبارہ احتساب عدالت 13 دسمبر کو پیش کیا جائے۔  احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…