جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ہے، نئے پاکستان کا آغاز گورنر ہائوسز کے بعد ایوان صدر بھی عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا شہری وہاں کیسے داخل ہو سکتے ہیں؟ نہایت آسان طریقہ کار کا اعلان کر دیا گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے گورنر ہا ئو سز کے بعد ایوان صدر کو بھی عام شہریوں کے لئے کھول دیا، شہری اپنی شناخت دکھا کر ایوان صدر میں داخل ہوسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق ایوانِ صدر کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھول دیئے، اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ہدایات دی گئیں ہیں کہ شہری اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں بصورت دیگر شہریوں کو ایوان صدر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایوان صدر ہفتے کے

روزصبح نو سے شام چار بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا، ایوان صدر میں شہریوں کا داخلہ اسمبلی گیٹ کی جانب سے ہو گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی یہ دعوی کیا تھا کہ وہ اہم سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔اس سلسلے میں سب سے پہلے گورنر ہاس پنجاب، گورنر ہاس مری، گورنرہاس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاس سندھ کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…