اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این آئی سی ایل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا،احتساب عدالت نے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزموں کو 7 ،7 سال قید کی سزاسنا دی،پولیس نے ایاز خان نیازی سمیت تمام ملزموں کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں پر کورنگی میں زمین مہنگے داموں
زمین خریدنے کا الزام ہے،ملزموں نے قومی خزانے کو 49 کروڑ کا نقصان پہنچایا ،عدالت نے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزموں کو 7 ،7 سال قید کی سزا سنادی جبکہ دو ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں ۔عدالت نے تمام ملزموں کو 10 ، 10 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قراردے دیا،پولیس نے ایازخان نیازی سمیت تمام ملزموں کوگرفتار کرلیا۔