منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا سخت فیصلہ، علیمہ خان کو چھوٹ نہیں دی جائے گی، یہ بھی بتانا ہوگا کہ پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا؟وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اسحاق ڈار کے بیرون ملک دونئے فلیٹس کا انکشاف ہواہے وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی سوئٹزلینڈ کے ساتھ معاہدے کی بات 2013میں شروع ہوئی تھی

لیکن اس معاہدے پر تیز ی سے عمل درآمد تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہواہے۔جمعہ کو نجیٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا شہزاد اکبر نے کہاہے کہ سوئٹزلینڈ کے ساتھ معاہدے کی بات 2013میں شروع ہوئی تھی لیکن اس معاہدے پر تیز ی سے عمل درآمد تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہواہے اس و قت 26ممالک سے ہمارے پاس معلومات آرہی ہیں ہم نے ان ممالک میں پاکستانیوں کی جائیدادوں اور پیسو ں کا کھوج لگاناہے ہفتے کوبرطانوی ٹیم آرہی ہے اور ان کی ہمارے تحقیقاتی اداروں کے ساتھ بات چیت ہوگی،اسحاق ڈار کے دونئے فلیٹس کا پتہ چلا ہے جس ملک میں اسحاق ڈار کے فلیٹس کا پتہ چلاہے اس ملک کو ان فلیٹس کی تصدیق کیلئے لکھا ہے لندن میں کلثوم نواز کی جائیداد سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ جائیداد 2016تک کلثوم نواز کے نام تھی اور اس کے بعد یہ حسن نواز کے نام منتقل ہوگئی ہے علیمہ خان کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو حکم دیاہواہے کہ بدھ سے پہلے ایف آئی اے سے ملکر تفتیش کریں علیمہ خا ن کا کیس بدھ سے پہلے مکمل کرکے جمع کروا دیا جائیگا علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی اور یہ بھی بتایا جائیگا کہ علیمہ خان کی جانب سے پیسہ ملک سے باہر کیسے گیااس بات پر ایف آئی اے اپنی رپورٹ پیش کرے گااور اس پیسے پر کتنا ٹیکس بنتاہے اس پر ایف بی آر اپنی رپورٹ دیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…