اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو عمران خان کا کیا ہوگا، ٹیریان کی فریاد پرعمران خان کو کوڑے لگیں گے۔وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان مدینہ جیسی ریاست بن گیا توعمران خان کا کیا ہوگا، ٹیریان کی فریاد پرعمران خان کو کوڑے لگیں گے۔
وہ غریبوں کا چندہ چوری کرنے کے جرم میں جیل جائیں گے جب کہ چوری کے جرم میں عمران خان کے ہاتھ بھی کاٹے جا سکتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ امریکا میں سیتا وائیٹ کا مقدمہ عمران خان کا منتظر ہے، مقدمے کے ڈر سے عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں نہیں گئے جب کہ شوکت خانم اسپتال کے چندے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائے۔