منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سول ملٹری ریلیشن شپ کے ساتھ ساتھ حکومت نے سول جوڈیشری تعلقات بھی ٹھیک کر لئے ہیں، کیا حکومت میں اس سنہری موقعے سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہے؟ کیا واقعی نواز شریف کے بعد زرداری صاحب کی باری بھی آ رہی ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

آبادی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ ہم تعداد میں بھی زیادہ ہیں اور نالائقی اور نااہلی میں بھی پوری دنیا سے آگے ہیں‘ ہم اگر نالائقی کم نہیں کر سکتے تو کم از کم ہم آبادی تو کم کر سکتے ہیں‘ اس ملک میں آپ کو ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹریننگ چاہیے لیکن باپ اور ماں بننے کیلئے کسی ٹریننگ‘ کسی لائسنس کی ضرورت نہیں‘ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں تمام لوگوں کی شادی ہو جاتی ہے اور

آپ کو نشئیوں اور بھکاریوں کے پیچھے بھی بیوی اور دو تین بچے کھڑے نظر آتے ہیں‘ میں وزیراعظم اور چیف جسٹس دونوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں‘ یہ پہلے وزیراعظم اور یہ پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آبادی اور ماحولیات دونوں اصل ایشوز کو اہمیت دی‘ حالیہ تاریخ میں بنگلہ دیش اور ایران دو اسلامی ملک ہیں جنہوں نے مسجدوں اور امام مسجدوں کے ذریعے آبادی کنٹرول کی‘ ہم بھی اگر یہ کر لیں تو پاکستان ایک مختلف ملک بن جائے گا‘ آج چیف جسٹس نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے جوکہا، چیف جسٹس کا گلہ ٹھیک ہے‘ ہم اگر آج 1872ء کے قانون کے تحت انصاف قائم کرنے کی کوشش کریں گے تو انصاف کیسے ہو گا‘ پارلیمنٹ آخر اپنا اصل کردار کیوں نہیں ادا کرتی‘ یہ ہمارا آج کا بنیادی ایشو ہو گا جبکہ عمران خان نے ساڑھے تین ماہ میں دوسری بار چیف جسٹس سے ملاقات کی‘ یہ ملاقات ثابت کرتی ہے سول ملٹری ریلیشن شپ کے ساتھ ساتھ حکومت نے سول جوڈیشری تعلقات بھی ٹھیک کر لئے ہیں‘ حکومت اگر اب بھی ڈیلیور نہیں کرتی تو یہ بہت بڑی بدقسمتی‘ بہت بڑی نالائقی ہو گی‘ کیا حکومت میں اس سنہری موقعے سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور آج شیخ رشید نے ایک دلچسپ انکشاف کیا، کیا واقعی نواز شریف کے بعد زرداری صاحب کی باری بھی آ رہی ہے‘ ہم آج کے پروگرام میں یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…