اسلام آباد(آن لا ئن )100روزہ پلا ن میں وزارت خزانہ کی مایوس کن کارکردگی کے باعث اسد عمر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صحافیوں سے ملاقات میں ناقص کارکردگی پر وزراء کو تبدیل کیے جانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 100روزہ پلا ن میں بہتر کا رکر دگی نہ دکھا نے پر وزیر خزانہ اسدعمر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ کے لئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ،جن میں شمشاد اختر سرفہرست ہے
جبکہ مزید 2 ناموں پربھی غور کیا جارہا ہے۔شمشاد اختر نگراں وزیرخزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک رہ چکی ہیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں بھی ناقص کارکردگی والے وزرا کی تبدیلی کاعندیہ دیاتھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ ایک میٹنگ کے دوران جہانگیر ترین بھی موجود تھے جس میں تنازع کے بعد اسد عمر نے عمران خان کو استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم جیسے ہی یہ خبر میڈیا میں آئی تو پی ٹی آئی کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ۔