اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت نے جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی اسامیوں کی تخلیق اور ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشنل مقاصد کے لیے گاڑیاں خرید سکیں گے جب کہ مجاز
افسران کو صرف ایک اخبار کی اجازت ہو گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو بچت کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت ہی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہا ؤس کی سینکڑوں گاڑیوں کو نیلام بھی کیا جا چکا ہے۔