ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ماڈل ٹاؤن کیس ،نوازشریف سمیت شہباز شریف ٗ حمزہ شہباز ٗ چوہدری نثار ٗ پرویز رشید ٗ خواجہ آصف ٗ راناثناء اللہ ٗ عابد شیر علی بھی زد میں آگئے،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت (آج) بدھ کو ہوگی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا جو بدھ کی دوپہر 12 بجے سماعت کریگا۔عدالت نے سماعت کے سلسلے میں نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سعد رفیق کو نوٹس جاری کردیئے۔اس کے علاوہ چوہدری نثار،

پرویز رشید، خواجہ آصف، عابد شیر علی، راناثناء اللہ، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گزشتہ سماعت پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری عدالت میں پیش ہوئے تھے اور کیس کی نئے جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی تھی۔سماعت کے بعد عدالت نے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔لارجر بینچ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت 5 جج صاحبان شامل ہیں۔چیف جسٹس کے مطابق لارجر بینچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہوگی، جو 5 دسمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جبکہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو فراہمی انصاف میں تاخیر کا نوٹس بھی لے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…