اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالوہاب ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور عمران خان کیخلاف تمام عدالتوں سے نااہلی کے مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری افتخارچوہدری کا ساتھ چھوڑگئے، عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کی وزیراعظم کے
مشیر سیاسی امورنعیم الحق سے ملاقات کی۔ملاقات میں عبدالوہاب ایڈووکیٹ کاپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور عمران خان کیخلاف تمام عدالتوں سے نااہلی کے مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا۔محمد آصف قریشی نے بھی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جبکہ سینئر نائب صدرسندھ انور بلوچ نائب صدر سردارمنورعلی خان بھی پارٹی چھوڑ گئے۔پی جے ڈی پی کی رہنما نبیلہ ارم ایڈووکیٹ اور نعمت اللہ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، نعیم الحق نے عبدالوہاب ایڈووکیٹ سمیت ساتھی رہنما ئو ں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں عبدالوہاب ایڈووکیٹ کاپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور عمران خان کیخلاف تمام عدالتوں سے نااہلی کے مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا۔محمد آصف قریشی نے بھی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جبکہ سینئر نائب صدرسندھ انور بلوچ نائب صدر سردارمنورعلی خان بھی پارٹی چھوڑ گئے۔پی جے ڈی پی کی رہنما نبیلہ ارم ایڈووکیٹ اور نعمت اللہ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، نعیم الحق نے عبدالوہاب ایڈووکیٹ سمیت ساتھی رہنما ئو ں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا عمران خان کی شکل میں مخلص اورزیرک رہنمامیسرآیا، جمہوریت کے استحکام وترقی کے لئے عمران خان کے نظریے سے متفق ہیں، 100دنوں میں وزیراعظم نے بہترین گورننس کی بنیادڈال دی ہے، پاکستان کی تعمیروترقی میں عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔