عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر،وزیر اعظم ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی کا نام کیا ہوگا؟شاندار نام تجویز

4  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم ہاؤس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمل کر لیا جبکہ اس یونیورسٹی کا نام ’’اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی‘‘ تجویز کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  منصوبہ بندی کے تحت ایوان وزیر اعظم کی 30 ایکڑ اراضی پر ریسرچ یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں مختلف مضامین میں تحقیق کے علاوہ حکومت سازی ، مختلف اداروں کو اعلیٰ معیار کی ریسرچ کے مطابق معاونت فراہم کی جا ئے گی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے پولو گراؤنڈ، گھوڑوں کے لیے بنائے گئے اصطبل اور ایک تفریحی پہاڑی کو ختم کر کے حاصل ہونے والی زمین کو دوسرے فیز میں 30 ایکڑ رقبہ پر یونیورسٹی کی طرز پر بنا یا جا ئے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے ابتدائی طور پر ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جا ئے گا۔یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے دوسرے فیز میں وزیر اعظم ہاؤس کا 30 ایکڑ رقبہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں بنائی جانے والی ’’اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی‘‘ کو داخلی و خارجی راستہ فورتھ ایونیو دربار بری امام سرکار کی طرف سے دیا جا ئے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یونیورسٹی ملک کی اعلیٰ معیار کی ریسرچ یونیورسٹی ہو گی۔چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یو نیورسٹی کو پہلے فیز میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جائے گا۔ جس کے بعد دوسرے فیز میں گریجوایٹ کی سطح پر تعلیم، جس میں ایم فل اور پی ایچ ڈیز ہوں، دی جائے گی ۔انڈرگریجوایٹ کی تعلیم نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آںے کے بعد وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…