اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے امکان کی بات پروفاقی وزرا پریشان ۔ایک دوسرے کو فون کر کے اندازے لگانا شروع کردئیے کہ کس کی شامت آنے والی ہے۔۔روزنامہ امت نے اپنے ذرائع کے حوالہ سے کہناہے کہ آئندہ چند روز میں کابینہ میں تبدیلیوں کاامکان ہے، وزیرصحت عامر کیانی،وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کےسروں پر تلوارلٹکنے لگی۔ وزیراعظم کےکچھ معاونین خصوصی اور مشیروں
کی بھی تبدیلی کا امکان ہے کچھ وزرائے مملکت کو مکمل وفاقی وزیر بھی بنایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم کے قریبی حلقوں کادعویٰ ہے کہ وزیر اعظم کچھ وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وزیر اعظم ملک میں معیشت، تعلیم اور صحت کے شعبہ پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان وزارتوں میں تبدیلی آسکتی ہے، فہمیدہ مرزا،عمر ایوب اور میاں محمد سومروکےناموں کے گردبھی دائرہ کھینچ دیاگیاہے۔ انہیں کابینہ سے نکالا جائے گا یاصرف وارننگ ملے گی، اس بارےمیں فیصلہ کچھ روزمیں متوقع ہے۔