کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا شکار ہو گئی ، ڈیڑھ گھنٹے میں ہی 100 انڈیکس میں 1307 پوائٹس کی کمی ہو گئی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 1307 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گھٹ کر 39 ہزار 188 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں شدید مایوسی پھیل گئی
جب کہ چھوٹے سرمایہ کار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 448 پوائنٹس گر کر 40 ہزار 47 پر پہنچ گئی تھی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 448 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔سرمایہ کاروں نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مارکیٹ پر انتہائی برا اثر پڑ رہا ہے۔گزشتہ ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی پر کاروبار 40 ہزار 496 پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 139.05 سے کم ہو کر 136 روپے پر آگئی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی پر کاروبار 40 ہزار 496 پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 139.05 سے کم ہو کر 136 روپے پر آگئی۔پیرکو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روپے پانچ پیسے اضافہ ہوا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 139.05 سے کم ہو کر 136 روپے پر آگئی ہے۔