ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ملکیت 4 ہزار 23جائیدادوں کا سراغ مل گیا،11کے مالکان فوت ،46 نے کیا دعویٰ کردیا؟

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے متحدہ عرب امارات میں 4ہزار 23جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے جو پاکستانیوں کی ملکیت ہیں لیکن انہوں نے ان جائیدادوں کو ظاہر نہیں کیا تھا۔ حکومت کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا کے تحت کئے گئے اقدامات سے ایف بی آر کی جانب سے چار ہزار سے زائد جائیدادوں کی تحقیقات کی گئی ہیں جن میں سے 3ہزار 36جائیدادوں کے مالکان کے بیرون ملک دیئے گئے ایڈریسز معلوم کرنے کیلئے کام جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق یو اے ای

میں 987جائیدادوں کی شناخت اور مالکان کی معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ یہ جائیدادیں 667مالکان کی ہیں جن میں سے 46مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ایف بی آر کے مطابق 11جائیدادوں کے مالکان وفات پا چکے ہیں۔ ایف بی آر نے 648جائیدادوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جن میں سے 553نوٹس مالکان تک پہنچائے جا چکے ہیں اور 95جائیدادوں کے مالکان کو ابھی تک نوٹسز وصول نہیں کرائے جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…