اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کو پاکستان سے نکالنے کیلئے مہم تیز ،غیر ملکی تنظیموں کی جانب سے کن دو ممالک پر دباؤ بڑھا دیا گیا؟

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) توہین رسالت کیس میں رہا ہونے والی آسیہ بی بی کو پاکستان سے نکالنے کیلئے برطانیہ اور امریکی میں عیسائی مشنری سے وابستہ تنظیموں نے مہم تیز کردی ۔ ٹرمپ انتظامیہ بالخصوص وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے کہ آسیہ مسیح کو خاندان سمیت امریکہ منتقل کیا جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مابق آسیہ کو امریکہ میں فوری پناہ دینے کیلئے امریکن فیملی ایسوسی ایشن نے مہم شروع کردی ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیپو پر زور دیاگیا کہ وہ آسیہ مسیح کی

پاکستان سے امریکہ منتقلی کے اقدامات کریں ۔ایف اے ایف کے صدرٹم ولڈمون کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یورپی ممالک آسیہ کو پناہ دینے کی پیشکش کرچکے ہیں تاہم امریکہ ابھی تک خاموش ہے ۔دوسری جانب برطانیہ میں عیسائی مشنری سے وابستہ رہنماؤں نے  برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ کو برطانیہ میں پناہ نہ دینے سے تھریسامے حکومت کیخلاف بغاوت پھیل سکتی ہے ۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی اس وقت  اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان میں قیام پذیر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…