منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

غلام ذہنوں کیلئے تحفہ ’’مرغیوں‘‘ اور ’’انڈوں‘‘ کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیسے ہو سکتا ہے؟ عمران خان کے بیان کے بعد بل گیٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیسی مرغیوں سے غربت مٹانے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے تمسخر اڑاتے ہیں اور جب یہ ہی کام ولایتی دیسی مرغی اور غربت کی بات کریں تو خوب واہ واہ کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مرغی اور انڈے پر سوشل میڈیا پر گرم بحث کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان نے بھی خاموشی توڑ تے ہوئے کہا ہے کہ جب دیسی مرغیوں سے غربت مٹانے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت رکھنے والے تمسخر اڑاتے ہیں اور جب یہ ہی کام ولایتی دیسی مرغی اور غربت کی بات کریں تو خوب واہ واہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی وہ رپورٹ بھی شیئر کی جس میں غربت مٹانے کے طریقے کی تفصیل بتائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 2016 میں مائیکروسافٹ کے مالک اور انسان دوست ارب پتی بل گیٹس نے افریقہ میں غریب خاندانوں کو مدد دینے کے لیے ایک لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مرغیوں کو پالنے اور بیچنے سے غربت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ عمران خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بل گیٹس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کے مطابق ایک کاشت کار پانچ مرغیاں پال کر سالانہ 1000 ڈالر کما سکتا ہے ، جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 700 ڈالر سے کم ہو ایسے خاندانوں کو خط غربت سے نیچے تصور کیا جاتا ہے، بل گیٹس نے کہا کہ وہ سب صحارا کے تیس فیصد دیہی خاندانوں کو اچھی نسل کی ایسی مرغیاں مہیا کریں گے جنہیں بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگے ہوئے ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی تو یہی کچھ کہا تھا لیکن ان کا اپوزیشن سمیت سوشل میڈیا پر بھی تمسخر اڑایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…