اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف اور حمزہ شہباز صاف پانی کرپشن کیس میں بچ گئے،نیب ریفرنس تیار ،کن 20لوگوں کے نام شامل اور کیا الزامات لگائے گئے؟کیس کا رخ ہی بدل گیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز صاف پانی کرپشن ریفرنس سے بچ گئے۔قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تیار کیے جانے والے ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا نام موجود نہیں ہے جب کہ نیب کے تیار کردہ ریفرنس میں 20 افراد نامزد ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے صاف پانی ریفرنس کی کاپیاں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔

جسے آئندہ ہفتے فائل کیے جانے کا امکان ہے۔صاف پانی کرپشن ریفرنس میں سابق چیف ایگزیکٹیو صاف پانی وسیم اجمل اور سابق رکن صوبائی اسمبلی انجینئر قمراسلام کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ریفرنس میں نامزد افراد میں ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ خالد ندیم، چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ سلیم اختر، چیف پروکیورمنٹ آفیسر ناصر قادر، مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس پی پمپس مسعود، اختر ظہور ڈوگر، معین الدین اور محمد یونس کے نام شامل ہیں۔نیب کے مطابق ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے فلٹریشن پلانٹس کی اصل قیمت سے 40 فیصد زائد رقم کے بل پاس کروائے تھے اور فلٹریشن پلانٹس کی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر جعلی کاغذات کا سہارا لیا گیا تھا۔کرپشن اور سست روی کے باعث منصوبوں کی لاگت کو 121 ارب روپے سے بڑھا کر 194 ارب روپے تک پہنچی جب کہ وسیم اجمل نے منصوبے کی لاگت حقیقی لاگت سے 62 ارب روپے زیادہ دکھائی تھی۔صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز اورعمران علی نیب ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں جب کہ وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور رکن صوبائی اسمبلی وحید گل بھی پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی کاشف پڈھیار اور امانت اللہ خان شادی خیل بھی نیب کو بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…