اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے مرغیاں پالنے والے بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے ناقدین کو تسلی بخش جواب دیدیا ۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی مثال دیدی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مرغیوں کی افزائش کی مدد سے ملک سے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں
تو ہمارا مذاق اْڑایا جاتا ہے لیکن دیسی مرغیوں کی افزائش اور غربت مٹانے سے متعلق یہی بات اگر کوئی ”ولایتی” کرے تو اسے سمجھدار کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پسماندہ ممالک سے غربت کے خاتمے کے لیے 1 لاکھ چوزوں کا عطیہ کیا تھا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کسی ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے پولٹری کا بزنس سب سے آسان اور جلد نتائج دینے والا بزنس ہے۔