پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018اختتام پذیر،4دن میں کتنے معاہدے ہوئے ؟ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی)ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018اختتام پذیر ہوگئی،نمائش کے آخری روز بھی غیر ملکی مندوبین اعلیٰ سیاسی ،عسکری وسفارتی شخصیات اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ زور وشور سے جاری رہا ،منتظمین کے مطابق نمائش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئییہیں ،پانچ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جب کہ کمپنیوں کے مابین بھی درجنوں ایم او یو سائن ہوئے جس کاڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچی ۔چار روزہ نمائش کے آخری روز اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلا ل،ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر وحید ممتاز ، بریگیڈیئر طارق محمود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ تقریب میں چین،ترکی،اردن،سری لنکا اوردیگرممالک کے مندوبین بھی شریک ہوئے ۔ وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلا ل اپنے خطاب میں کہا کہ آئیڈیاز میں نئے ٹیکنالوجی کو دنیا میں متعارف کرایا گیا اورخطے کے کئی ممالک کوایک چھت کے تلے جمع کیاجو اس نمائش کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبوں میں خودانحصاری پیداکی ،آئیڈیاز 2018 میں کراچی ایکسپو سینٹر پورا بک تھا،آئیڈیاز 2018 میں 50 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ،نمائش میں بزنس ٹو بزنس بہت سے ملاقات بھی ہوئیں،آئیڈیاز نمائش میں 70 ہزار سے زائد وزیٹر ز دیکھنے آئے ۔بریگیڈئیر وحید ممتاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز 2018 میں تجارتی وفد کی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی ،عوام کی بڑی تعداد نے دفاعی نمائش کو دیکھنے میں دلچسپی دکھائی ،آئیڈیاز 2018 نمائش میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ 5ایم او یو پر دستخط ہوئے جب کہ اسٹالوں پر بھی یادداشتوں کے معاملاے طے پائے گئے ہیں جس کی معلومات جمع کی جارہی ہے۔

دفاعی نمائش میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،پچھلے دفاعی نمائش میں 58 ہزار وزیٹر ز آئے تھے ،آئیڈیاز 2018 میں 72 ہزار سے زائد وزیٹر ز دفاعی نمائش دیکھنے آئے ،آئیڈیاز میں حصہ لینے والے ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کو سربراہاں ایواڈز سے نواز گیا،آئیڈیاز میں سب سے بڑے اسٹال پر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کو پہلا ایوراڈ دیا گیا،بڑے اسٹالز میں دوسرے نمبر پر کیسٹت ٹریننگ کے اسٹال کو ایواڈ دیا گیا،آئیڈیاز کو ترکی کو سب سے جگہ پر اسٹالز لگانے پر ایواڈ دیا گیا۔

چین کی نورینگو اورچین اور پولنڈ اور روس کی اوریو اے ای کی کمپنی کو بھی بڑے اسٹال پر ایواڈ دیا گیا، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو بھی اچھے سجے ہوئے اسٹال میں ایواڈ دیا گیا۔قبل ازیں پاک آرمی کمانڈوز انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پرشائقین کی بڑی تعداد عملی مظاہرہ دیکھنے کیلئے موجودتھے۔ دفاعی نمائش آئیڈیا ز کے آخری روز ایکسپو سینٹر میں تینوں مسلح افواج کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔

یونیورسٹی کے طلبا کی یرغمال بس کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرایا،پاکستان نیوی ائیر فورس اور پاکستان آرمی کے کمانڈوز نے کاروائی میں حصہ لیا۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹر سے رسے کی مدد سے اترنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا، غیرملکی مندوبین سمیت بڑی تعداد میں شرکا نے مظاہرہ دیکھا۔نمائشکی اختتامی تقریب میں کلچر شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کی بینڈز پرپرفارمنس کی گئی اورپاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ترانوں کی دھینیں بھی بجائی گئیں جس پر شرکا نے زبردست داد دی جب کہ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند ہوتے رہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…