اسلام آباد(سی پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 100 دن میں مکمل اہداف حاصل نہیں کر سکی ۔وزیراعظم کی کوشش ہے کہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے بہت سے کام ہیں جو ہم کرنا چاہتے تھے لیکن نہیں کر سکے جیسے عوام کو قیمتوں میں ریلیف دینا چاہتے تھے نہیں دے سکے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ 100 دنوں میں کرپشن فری حکومت کی اور 100 دن سے خزانہ بھی
سوچ رہا ہو گا کہ اسے کسی نے لوٹا نہیں ہے، موجودہ حکومت کرپشن فری ہے۔وزیر اعظم کے برآمدات بڑھانے کے حوالے بیانات پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیز درآمد کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کو جو تکلیف سہنا پڑ رہی ہے وہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وجہ سے ہے، درآمدات زیادہ ہونے سے تجارتی تناسب خراب ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زراعت دنیا بھر میں اہم شعبہ ہے اور اسی سے تو معیشت بہتر ہو گی۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انڈسٹری لگانے سے معیشت بہتر ہوگی۔