اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر فوری نظرثانی کا فیصلہ،وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتے میں قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے کے غلط استعمال کو فوری رکوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو فوری سفارشات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کومزید مضبوط اورمؤثر بنانے کیلئے ترامیم کا فیصلہ کیا گیا،

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قانونی طریقے سے آنے والی ترسیلات زر کے لئے سہولیات دی جائیں۔ یہ فیصلے جمعہ کو ملک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی کا کام شروع کر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قانون سازی اس قدر مؤثر ہو کہ حوالہ ہنڈی کے کاروبارکو پکڑ سکیں۔ وزیراعظم نے ترسیلات زر بڑھانے کے لئے مراعاتی پیکیج کی بھی منظوری دے دی، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسدعمر، اٹارنی جنرل انورمنصور، معاون خصوصی، ایف آئی اے، نادرا اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بینکوں میں جعلی اکاؤنٹس کھلوانے اور ٹرانزیکشنز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا گیا، ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کو جعلی اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے کے غلط استعمال کو فوری رکوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو فوری سفارشات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کومزید مضبوط اورمؤثر بنانے کیلئے ترامیم کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قانونی طریقے سے آنے والی ترسیلات زر کے لئے سہولیات دی جائیں۔ عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتے میں قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…