پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے والوں کو فی ڈالر کتنے روپے اضافی دیے جائیں گے؟ زبردست اعلان کر دیا گیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منی لانڈرنگ قوانین میں ترمیم سے متعلق جائزے کے لیے اجلاس ہوا، اس اجلاس میں وزیراعظم نے قانونی ذرائع سے رقم بھیجنے والوں کے لیے پیکج کی منظوری دی ، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زربھیجنے کی مہم چلائی جائے، صوبے منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی رپورٹ دیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہنڈی اور غیرقانونی طریقے سے رقم باہربھجوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قانونی طریقے سے رقم بھیجنے والوں کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی اس پیکج کے تحت ایم والٹ کے ذریعے رقم بھجوانے پر فی ڈالر 2روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔ جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے پر صبح سے بہت سی کالز آئیں ٗجو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں وہ فکر نہ کریں، موجودہ مشکل عارضی ہے، ہم وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔پاکستان میں چین کے اشتراک سے آٹو مینوفیچرننگ کے یونٹ کے قیام پر عمران خان نے کہا کہ میں آفریدی برادرز کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے قبائلی علاقوں سے اٹھ کر چین کے ساتھ جو شراکت داری کی ہے وہ پاکستان کیلئے آگے جانے کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں بلکہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کار سازی کے مکمل یونٹ لگنے جارہا ہے، جس میں سب کچھ یہاں بنے گا، ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمین کو نوکریاں دی جائیں گی اور آگے جاکر اس مشترکہ منصوبے سے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا مطالبہ کیا ہم پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری چاہتے ہیں جس میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہو تاکہ لوگ ہنرمند ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت صلاحیت موجود ہے، بیرون ملک لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، یہاں بننے والی گاڑیاں اگر ایکسپورٹ ہوئیں تو مزید ڈالرز آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے، ہم منی لانڈرنگ ، ہنڈی اور حوالہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمارا روپیہ جلد مضبوط ہوگا

اور ہمیں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اوورز سیز کیلئے رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو مزید 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں ۔۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے ذہن میں تبدیلی کی ضرورت ہے، جو لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں کیونکہ جب سرمایہ کاری ہوتی ہے تو نوکریاں ملتی ہیں اور ملک میں ڈالر آتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا مطلب، جو اشیا ہم دنیا کو بیچتے اور خریدتے ہیں، اس میں ساڑھے 18 ارب ڈالر کا خسارہ ہے اور حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ اس خسارے کو کم کرنا رہا ہے کیونکہ ہم نے درآمدات بھی کرنی ہے اور قرض بھی ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر پر دباؤ ہو اور ڈالر کم ہو تو روپے کی قیمت گرتی ہے، صبح سے کالیں آرہی ہیں ڈالر اتنا بڑھ گیا لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اتنا بڑا خسارہ ہوتا تو تھوڑے وقت کیلئے مشکل وقت آتا اور آگے جا کر سب ٹھیک ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ چین اور ملائیشیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں جس سے ٹیکنالوجی منتقل ہو اور سرمایہ کار کیلئے جتنی آسانیاں کریں گے، اتنا ہی سرمایہ آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…